Reg: 12841587     

پنجاب، کے پی انتخابات التوا کیس کی سماعت آج 4 رکنی بینچ کرے گا

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت آج ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

سپریم کورٹ کے عملے کے مطابق جسٹس امین الدین کے بغیر بینچ کے سامنے کیس مقرر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ بینچ کے رکن جسٹس امین الدین کچھ کہنا چاہتے ہیں۔

جسٹس امین الدین نے اپنے ریمارکس میں کیس کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔

جسٹس امین الدین کے بات کرنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا۔

جسٹس امین کی معذرت کے بعد عدالت کا پانچ رکنی بینچ غیر فعال ہوگیا اور گزشتہ روز کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فلم میں ہوں نا میں ‘تھوک’ پھینکنے کی اداکاری کیسے کی؟ ستیش شاہ نے دلچسپ کہانی سنا دی

Next Post

’حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں‘

Related Posts
Total
0
Share