Reg: 12841587     

مانچسٹر :ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ کی اوپننگ کے موقع پر سالیسٹر بلال بابرنے کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا

مانچسٹر(چوہدری عارف پندھیر)

مانچسٹر کے سٹاکپورٹ روڈ پر واقع ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ کی اوپننگ کے موقع پر سالیسٹر بلال بابر اور ان کی ٹیم کی جانب سے کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جہاں روزے داروں کی پشاوری شینواری کھانوں سے تواضع کی گئی گی

بلال بابر سالیسٹر کی جانب سے سٹاکپورٹ روڈ مانچسٹر میں ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں مقامی وکلاء اور بزنس کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور پختونخوا کے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوے ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے بلال بابر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کمیونیٹی کا مل بیٹھنا اور پاکستان کے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے پر انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے

اس موقع پر برطانیہ کے ممتاز بزنس مین خالد محمود چوہدری رانا ضیاء سالیسٹر براڈکاسٹر توثیق احمد اور دیگر نے بلال کی جانب سے افطار ڈنر پر ان کا شکریہ ادا کیا

تقریب میں قاری وقار حسین نے پاکستان کی سلامتی امت مسلمہ کی سربلندی کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کرائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مجھے میسج ہے اب آپ رک جائیں، بہت ہوگیا عوام عوام: گورنر سندھ

Next Post

سابق میئرراچڈیل محمد ذمان،چیئر ڈویلپمنٹ اینڈ لائسنسنگ کونسلر شکیل احمد کی بزنس مین خالد چوہدری کی رہائش گاہ پر آمد

Related Posts
Total
0
Share