Reg: 12841587     

وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب تاخیر کا شکار، اسمبلی اجلاس آج پھر طلب

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مظفر آباد: آزاد کشمیر اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب تاخیر کا شکار ہے۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے پھر طلب کرلیا گیا۔

 پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کو بھی اتحادیوں کی حمایت حتمی نہ ہوسکی۔

چوہدری رشید کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر مسلم لیگ (ن) کے تحفظات برقرار ہیں، پاور شیئرنگ فارمولے کے لیے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور فارورڈ بلاک کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا۔

وزیراعظم آزاد کشمیرکے بعد صدر ، اسپیکر، سینئر وزیراور وزارتوں کی تقسیم پر بھی اتفاق نہ ہو سکا جب کہ تحریک انصاف نے اب تک وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان بھی نہيں کیا۔

اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے شیڈول نہ ملنے پر احتجاج  کیا جب کہ حکومت پر الیکشن سے بھاگنے کا الزام بھی عائد کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

محمد طارق مغل نے نیکاپورہ سیالکوٹ کے حلقہ میں لوگوں کے مسائل سنے اور ان کی آواز قائد محترم خواجہ محمد آصف تک پہنچائی

Next Post

بلال جامع مسجد اولڈھم میں ماہ رمضان کی ستائیسویں شب لیلتہ القدر نماز تراویح میں قرآن مجید کی تکمیل کے ساتھ دستار بندی کی گئی

Related Posts
Total
0
Share