Reg: 12841587     

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ 11ستمبر یوم وفات پر معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک کاپیغام

بیورورپورٹ

اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان
بانی پاکستان محسن پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ 11ستمبر یوم وفات پر معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ

قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت سے ایک نوزائیدہ ملک کیلئے ایسا بحران پیدا ہوا جسنے اسکےمستقبل ،آئین سازی، اور گورننس پر گہرے اثرات مرتب کئے۔ملک کی سمت سازی کیلئے تو بہت سے وزیراعظم قربان ہوئے ہیں لیکن آئین سازی بحر طور عوامی نمائیندوں کا کام ہے اگر کرنے دیا جائے۔جسکا کام اسی کو ساجھے کیلئے سچ اور مصالحت کمیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم نے آدھا تیتر آدھا بٹیر سے آدھا ملک گنوا لیا باقی کو بچانے کیلئے سچ بولیں اور آئین کے تحت پارلیمان اور جمہوریت کو مضبوط بنائیں ۔ سیاسی و عسکری لیڈرشپ قائد اعظم کے ملک پاکستان کیساتھ انصاف کرے۔

آج قائد اعظم کا یوم وفات ہے۔
اللہ پاک قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی مغفرت فرمائیں اور انکو جنت الفردوس میں سرکار دو عالم کی شفاعت نصیب فرمائیں ۔ انکا اس قوم پر بڑا احسان ہے۔ قوم انکی احسان مند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بیرون ممالک آباد کشمیری بھارتی مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی آزادی اور ان کی پاکستان میں شمولیت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

Next Post

پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے مرکزی نائب صدر شوکت محمود بٹ کے کزن اسرار احمد کا ولیمہ مانچسٹر برطانیہ میں منعقد ہوا

Related Posts
Total
0
Share