(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ بڑی اہمیت کی حامل لیگ ہے. اس سے مسلئہ کشمیر اجاگر ہو گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ فراہم کرے گا.پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ بڑی اہمیت رکهتی ہے. کے پی ایل کے انعقاد سےمسلئہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی.انهوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ کریں گے اور لیگ کا کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈکے پی ایل کی تمام ضرورتوں کو پورا کرے گا.کشمیر پریمئر لیگ کا آغاز 16 مئی کو ہو گا اور یہ لیگ 27 مئی تک جاری رہے گی. کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے. لیگ میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں. حصہ لینے والی ٹیموں میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز،راولاکوٹ ہاکس،کوٹلی پینتھرز،باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں