Reg: 12841587     

دبئی ، شارجہ اور عجمان میں افطار خیمے لگانے کی ممانعت

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)


دبئی شارجہ اور عجمان نے ماہ رمضان کے لئے وبا سے نمٹنے کے لئے نئے حفاظتی ضابطوں کا اعلان کردیا ہے حکام نے شہریوں سے کہاکہ وہ ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ نئے ہدایت نامے کے مطابق
1۔ خاندانوں اور اداروں کی جانب سے افطار خیمے لگانے کی ممانعت ہوگی
2۔ افطار پارٹیز کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
3۔ ریسٹورنٹ ، گھر ، کار یا کسی اور ذریعے اجتماع کی شکل میں افطاری کی تقسیم پر بھی پابندی رہے گی
4۔ افطار کے لئے اشتہار یا خصوصی آفر دینے پر بھی پابندی رہے گی۔
5۔ مفت افطاری کی تقسیم صرف ان خیراتی اداروں کے ذریعے ہوگی جو متعلقہ امارت میں رجسٹر ہوں گی۔
حکام کے مطابق نئے ضابطوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا حکام نے شہریوں نے کہاکہ وہ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لارڈ ھاؤس آف برطانیہ کے سابق لارڈ نذیر احمد کے خلاف جنسی کیس الزامات مقدمہ میں شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے –

Next Post

راس الخیمہ میں حفاظتی اقدامات میں 8 اپریل تک توسیع

Related Posts
Total
2
Share