Reg: 12841587     

راس الخیمہ میں حفاظتی اقدامات میں 8 اپریل تک توسیع

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)

راس الخیمہ میں وبا سے نمٹنے کے لئے کئے گئے حفاظتی اقدامات میں 8 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے جس میں اجتماع ، تقاریب اور مالز میں گنجائش شامل ہیں ۔ حکام کے مطابق ساحل اور پارکس میں گنجائش 70 فیصد، شاپنگ مالز میں 60 فیصد، پبلک ٹرانسپورٹ ، سینما اور دیگر تفریحی مقامات، فٹنس سینٹر، جیمز، پولز اور پرائیوٹ ساحل پر 50 فیصد برقرار رکھی جائے گی جبکہ گھریلو اور سماجی تقریبات میں 10 افراد اور جنازہ و تدفین میں 20 افراد شریک ہوسکیں گے۔ ریسٹورنٹ اور کیفے میں میز کے درمیان 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا میز پر 4 سے زائد افراد کو بیٹھنے کی اجازت صرف اس صورت میں ہوگی جب ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہو۔ شہریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ 2 میٹر کی سماجی دوری برقرار رکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دبئی ، شارجہ اور عجمان میں افطار خیمے لگانے کی ممانعت

Next Post

خوراک وپانی کی ہروقت دستیاببی مشن ، مریم المھیری

Related Posts

ہائی کمشنر معظم احمد خان نے 10 جون 2021 کو ہائی کمیشن میں لندن سنٹرل مسجد ٹرسٹ اور اسلامک کلچرل سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر احمد ال دوبیان کا پرتپاک استقبال کیا۔

لندن(عارف چودھری) ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل نے ان اہم کاموں کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا…
Read More
Total
16
Share