Reg: 12841587     

کورونا کے باوجود ہر17گھنٹے میں1ارب پتی کا اضافہ

مشال ارشد انڈر گراؤنڈ نیوز۔کو۔یوکے

 واشنگٹن: کورونا نے ایک طرف تو پوری دنیا کی معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا تو دوسری جانب دنیا میں ہر 17 گھنٹے میں ایک نئے ارب پتی کا اضافہ ہوا۔  فاربس میں شائع ہونے والی سال 2021 کی فہرست میں 493 نئے ارب پتی افراد کا اضافہ ہوا۔  ان میں سے 210 کا تعلق چین، ہانگ کانگ اور 98 کا تعلق امریکا سے ہے۔ 

2020 کی فہرست میں جگہ بنانے والے 61 افراد اس فہرست سے خارج ہوگئے، جن میں کاردیشیئن خاندان کی رکن اور میک اپ بنانے والی کمپنی کی مالک کائلی جینز کا نام بھی شامل ہے۔

فہرست کے مطابق کورونا جیسی وبا کے باوجود دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت 13 کھرب 10 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔ گزشتہ سال کی نسبت اس میں 8 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

فہرست میں امیزون کے مالک جیف بیزوس 177 ارب ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہیں۔  اس سال ان کی دولت میں امیزون کے حصص کی قیمت بڑھنے سے 64 ارب ڈالر کا ضافہ ہوا۔

دوسرے نمبر پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلن مسک ہیں۔ ان کی دولت میں ایک سال کے عرصے میں 126ارب60کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک سال پہلے یہ 24 ارب 6 کروڑ ڈالر کے ساتھ 31ویں نمبر پر تھے۔ ان کی دولت بڑھنے کی اہم وجہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں ہونے والا 705 فیصد اضافہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار

Next Post

انڈر گراونڈ نیوز کے چیف رپورٹر اسلام آباد چوہدری عابد حسین کی بھابھی رضائے الہی سے وفات پا گئیں ہیں۔

Related Posts
Total
1
Share