Reg: 12841587     

ازیکا ڈینیئل شوبز میں آنے سے قبل کیا کام کرتی تھیں؟

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

پاکستانی اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) میں بطور ائیر ہوسٹس فرائض سرانجام دیتی تھیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے خود سے متعلق دلچسپ باتیں مداحوں کو بتائیں۔

دوران انٹرویو ازیکا نے بتایا کہ میں حادثاتی طور پر اداکاری کے شعبے میں آئی، اس سے قبل پی آئی اے کے کیبن کریو میں تھی، وہاں ایک ڈاکٹر تھے جنہوں نے مجھ سے پہلے ڈرامے میں اداکاری کروائی۔

ازیکا کا کہنا تھا کہ میں بیماری کا بہانہ کرکے چھٹی لیا کرتی تھی اور پھر ماڈلنگ کی شوٹس مکمل کرتی تھی، کیرئیر کے شروعات میں مجھے اداکاری بالکل نہیں آتی تھی، محسن طلعت کا ایک ڈرامہ کرنے کے بعد تین سال تک میں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی کیونکہ میں نے سوچا تھا دوبارہ یہ کام نہیں کروں گی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بعدازاں ایک ٹیلنٹ ایجنسی گئی جہاں میری اشتہاری مہم چلائی گئی جس کے بعد مجھے نجی ٹی وی چینل سے کال آئی اور میری اداکاری کے کیرئیر کا ایک مرتبہ پھر آغاز ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات میں 3 سے 17 برس عمر والوں کیلئے سائنوفارم ویکسین کی منظوری

Next Post

بیٹے نے نشے کے پیسے نہ دینے پر ماں اور بھانجی کو قتل کردیا

Related Posts

برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین اور مسلم لیگ ن بزنس کونسل کے چیئرمین چوہدری خالد محمود ہنجرا کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام

جدہ چیف رپورٹر سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان میں ڈومیسٹک اور کمرشل پروڈکٹس کلینگ کے…
Read More
Total
0
Share