دبئی (خصوصی رپورٹ)
سمندرپارپاکستانیوں نے گزشتہ ماہ ریکارڈ 2.66 ارب ڈالر وطن بھیجے۔ یہ مسلسل 15 واں ماہ جب ان پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب ڈالر سے زائد وطن بھیجے گئے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی کے ابتدائی دوماہ میں پاکستان کوموصول ہونے والا زرمبادلہ 5 ارب 36 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ جو گزشتہ برس کے ان دوماہ کے مقابلے میں 10.4 فیصد زائد ہے۔
اگست میں سب سے زیادہ رقم سعودی عرب سے وطن بھیجی گئی جو 694 ملین ڈالر تھی جبکہ دوسرے نمبر پر امارات رہا جہاں سے 512 ملین ڈالر بھیجوائے گئے ۔ اس کے علاوہ برطانیہ سے 353 ملین اور امریکا سے 279 ملین ڈالر پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھجوائے گئے۔
واضح رہے پاکستان کو گزشتہ مالی سال کے دوران 29.5 ارب ڈالر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہوئے تھے جبکہ رواں مالی سال کے دوران یہ زرمبادلہ 31 ارب ڈالر سے زائد ہونے کی توقع ہے۔
پاکستان کی حکومت زرمبادلہ میں اضافہ کو اپنی معاشی کارکردگی قرار دیتی ہے۔